دنیا

ایران میں دہشت گردی کا ہولناک واقعہ، 9 پاکستانی شہری شہید

ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں کو قتل کردیا۔

ایران کے علاقے سراوان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 9 پاکستانی جاں بحق اور 3  زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والے دو پاکستانیوں کا تعلق لودھراں سے تھا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لودھراں کے رہائشی زبیر اور اس کا بھانجا ابوبکر مزدوری کیلئے ایران گئے تھے،  جاں بحق ہونے والے ایران میں گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے، پاکستانی سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل جائے وقوعہ اور اسپتال کا دورہ کر چکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button