HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » شوبز » سپر ہیرو ’کیپٹن مارول‘ تہلکہ مچانے پاکستان پہنچ گئی

سپر ہیرو ’کیپٹن مارول‘ تہلکہ مچانے پاکستان پہنچ گئی

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

گزشتہ ماہ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیز کی گئی خاتون سپر ہیرو فلم ’کیپٹن مارول‘ نے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا تھا۔

فلم نے کئی دہائیوں سے باکس آفس پر مرد سپر ہیرو فلموں کے راج کو ختم کرتے ہوئے ابتدائی تین دن میں ہی ریکارڈ کمائی کی تھی۔

’کیپٹن مارول‘ کو دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف دنوں پر ریلیز کیا گیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم کو پاکستان میں بھی خواتین کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم فلم کو گزشتہ ماہ ریلیز نہیں کیا گیا تھا، جس وجہ سے کئی فلمی شائقین مایوس بھی دکھائی دیے تھے۔

لیکن اب سپر ہیرو فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ’کیپٹن مارول‘ کو پاکستان بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

’کیپٹن مارول‘ کو پاکستان بھر میں 5 اپریل سے ریلیز کیا گیا، تاہم اس کے ٹکٹ کی بکنگ ایک دن قبل ہی شروع کردی گئی تھی۔

جواب دیجئے