Uncategorized

سپیکر اسد قیصر اور پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل میں تلخ کلامی

سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپیکر اسد قیصر اور پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل میں تلخ کلامی ہوئی جس پر سپیکر اسد قیصر غصے میں آگئے ۔
سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت سینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےاپنا خطاب مکمل کیا اور سیٹ پر بیٹھ گئے جس کے بعد سپیکر کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خطاب کیلئے کہا گیا ۔ اس دوران عبدالقادر پٹیل اپنی سیٹ چھوڑ کر آگئے اور سپیکر سے تلخ کلامی کرنے لگے ۔
سپیکر اسد قیصر نے عبدالقادر پٹیل سے کہا کہ اپنی حد میں رہیں اور تمیز سے بات کریں ، میں آپ کو ایوان سے باہر نکلوا دوں گا ۔ سپیکر نے عبدالقادر پٹیل کو باہر نکالنے کا بھی کہا ۔

Leave a Reply

Back to top button