خبریںفن اور فنکار

سکول میں شاہ رخ خان کے دوست انہیں میل گاڑی کیوں کہا کرتے تھے؟

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں اسکول میں ’میل ٹرین‘کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

مداح اور قریبی ساتھیوں کی جانب سے کنگ خان، شاہ بھائی اور شاہ کے نام سے پکارے جانے والے سپر اسٹار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں اسکول میں ٹرین سے منسوب نِک نیم سے کیوں پکارا جاتا تھا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں دہلی کے اسکول میں پڑھتا تھا جہاں میرے دوست مجھے ‘میل گاڑی’ کہہ کر مخاطب کرتے تھے جس کی وجہ یہ تھی کہ میں ایکسپریس ٹرین کی مانند بہت تیز رفتار کے ساتھ بھاگتا تھا۔

کنگ خان نے مزید کہا کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میرے بال ہمیشہ چہرے پر پڑے رہتے تھے۔

اداکار نے اپنے بچپن کا ایک اور قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی شرارتی ہوا کرتے تھے، ایک مرتبہ انہوں نے اپنی کیمسٹری کی ٹیچر سے کہا کہ مجھے اچھے نمبر دیں میں بالکل آپ کے بیٹے جیسا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر مِرگی کا دورہ پڑنے کی اداکاری کیا کرتے تھے، کلاس میں بے ہوش ہوجاتے تھے جس پر جوتا سونگھایا جاتا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button