تازہ ترینخبریںپاکستانپاکستان سے

سیالکوٹ انسانیت سوز قتل، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہارِ مذمت

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ گھناؤنےجرم کےمرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں انسانیت سوز قتل کو شرمناک قرار دیا ہے۔

آرمی چیف نے ایک بیان میں سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل کی مذمت کی اور اسے شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے بیان میں سول انتظامیہ کو اس معاملے میں مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ گھناؤنےجرم کےمرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Back to top button