پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: الیکشن ترمیمی ایکٹ کثرت رائے سے منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کثرت رائے سے منظور، نیب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترامیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔

الیکشن ترمیمی بل 2022 وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی مجوزہ ترامیم مسترد کردی گئیں۔

بل کے تحت انتخابی ایکٹ2017 میں ترامیم کی گئیں، صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل 2022 کو واپس پارلیمنٹ بھجوایا تھا۔

اس ترمیم کے ذریعے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو ختم کر دیا گیا ہے۔

بل کے متن کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تجرباتی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

نیب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترامیم کا بل بھی مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کا بل پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button