تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سیکیورٹی اہلکاروں نے کرینہ کپور کو ایئرپورٹ پر روک لیا، ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور کو اپنے شوہر اداکار سیف علی خان اور دو بیٹوں کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔ سیف علی خان پاسپورٹ اور ٹکٹ دکھا کر بیٹے تیمور علی خان کے ہمراہ ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے جبکہ اداکارہ کرینہ کپور کو سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکاروں نے کچھ دیر کے لیے روک لیا۔

سیف علی خان تیمور علی خان کے ہمراہ آگے چلے گئے اور جب پلٹ کر دیکھا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے کرینہ کپور کو روک رکھا تھا۔ اہلکاروں نے اداکارہ کے پاسپورٹ اور ٹکٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کے ہمراہ ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دی۔

کرینہ کپور کو ایئرپورٹ پر روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان بچوں کے ہمراہ کس شہر یا ملک جا رہے تھے۔

Leave a Reply

Back to top button