تازہ ترین

ڈیفالٹ کی صورت میں سعودیہ کو رقم فوری واپس کرنا ہوگی: ذرائع وزارت خزانہ

سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023 تک کے لیے ملے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 3 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ پر 3 فیصد شرح  سود عائد ہو گی اور اگر پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری طور پر سعودی عرب کو واپس کرنا ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف ڈپازٹ کے طور پر جمع کردہ رقم کو کسی بھی مقصد کے لیے خرچ نہیں کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 10 ماہ میں  ایک ارب ڈالرکا مؤخر ادائیگیوں پر  تیل ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، سیف ڈپازٹ کے  لیے دونوں ممالک کے درمیان جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button