پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ خط کے حوالے سے تحقیقات کے احکامات جاری کرے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ خط کے حوالے سے تحقیقات کے احکامات جاری کرے، تاکہ جھوٹ اور سچ سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب حکومت افغانستان کو تسلیم کرے، اگر ایسا نہ کیا تو مسائل پاکستان پر بھی اثر انداز ہوں گے، نیب زدہ لوگوں کو وزارتوں پر نہیں ہوناچاہیے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا توشہ خانہ یتیم کے مال کی طرح ہے۔ اس حوالے سے ہمارا مطالبہ ہے کہ توشہ خانے کے 30 سالہ ریکارڈ کو عام کیا جائے،  تاکہ پتہ چلے کس وزیر اعظم نے توشہ خانہ کس طرح لوٹا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 5  سال بعد فون کیا، ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے خوش آئند ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو افغانستان کی حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے، کیونکہ اگر وہاں حالات خراب ہوئے تو یہ پاکستان کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا، او آئی سی میں توقع تھی کہ افغانستان کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیاجاتا لیکن سب امریکہ کی طرف دیکھنے لگے۔

سراج الحق نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ امریکی خط کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button