تازہ ترینجرم کہانی

ایک گھر سے 2 بچیوں اور 2 خواتین کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے ملیر میں گھر سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین اور بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

 الفلاح تھانے کی حدود شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعات میں 2 بچوں سمیت 4 خواتین کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک مرد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کا خاندان اس علاقے میں پہلی منزل پر کرائے پر مقیم تھا، گھر سے دو بڑی خواتین جبکہ دو بچیوں کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ایک مرد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button