خبریںپاکستان سے

سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے: چینی اخبار

ویب ڈیسک: چین پاکستان آزاد تجارت کا معاہدہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق چین کے ایک روز نامے نے بین الاقوامی امور پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ چین پاکستان آزاد تجارت ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے میں ٹیرف انتظامات کو دستاویزی شکل دی گئی معاہدے پر اپریل میں دونوں ملکوں کے رہنماوں نے دستخط کئے تھے اور یہ سال دوہزاربیس کے پہلے روز نافذ العمل ہوا۔
نئے معاہدے کے مطابق دونوں ملک اپنی محصولات کی فہرستوں میں قابل ٹیکس اشیا کے 75 فیصد پر ٹیرف کو صفر تک لائیں گے۔
اخبار نے لکھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیرف میں نمایاں کمی سے تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے اور سی پیک کی تعمیر میں موثر طور پر فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

Back to top button