تازہ تریندنیا

نیٹو آج یوکرین کیلئے فضائی دفاعی نظام کا اعلان کرے گا

نیٹو آج یوکرین کے لیے فضائی دفاعی نظام سمیت مزید ہتھیاروں کا اعلان کرے گا۔

نیٹو ملکوں کے ورچوئل اجلاس کے بعد نیٹو سربراہ اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو اتحادی ملک کے دفاع اور حفاظت کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔

نیٹو سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد نے اپنا دفاعی پلان گزشتہ روز فعال کردیا ہے۔

اسٹولٹن برگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس کا مقصد کیف میں حکومت کی تبدیلی ہے، نیٹو اتحادی یوکرین کو تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سائبر نیٹ ورک کے تحفظ کو بھی بڑھا رہے ہیں۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

روسی صدارتی محل کریملن کے مطابق یوکرینی صدر کے بیان پر روسی صدر پیوٹن مذاکرات کیلئے رضامند ہوگئے ہیں جس کے بعد یوکرین کو منسک میں مذاکرات کرنے کی تجویز سے آگاہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button