تازہ ترینسیاسیات

بھاری بجلی بل، عوامی غم وغصہ دیکھ کر ن لیگ عوام دوست بننے لگی

بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک بھر میں شدید عوامی احتجاج دیکھ کر ن لیگ نے پینترا بدل لی اور عوام دوست بننے کا ڈھونگ رچانے لگی۔

پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین بجلی کے بلوں پر کراچی تا خیبر عوام کا شدید احتجاج جاری ہے۔ تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے تو کیا مرد وخواتین پیمانہ لبریز ہونے سب گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور بجلی کے بل جلا کر شدید احتجاج کررہے ہیں۔

عوام کے اس شدید ردعمل کو دیکھتے ہوئے بجلی مہنگا کرنے کے ذمے دار ن لیگ نے پینترا بدل لیا ہے اور اپنے کپڑے بیچ کرعوام کو ریلیف دینے کے دعویدار شہباز شریف تو آسمان کی بلندیوں کو چھوٹی مہنگائی کا تحفہ دینے کے بعد عوام کو خود کشی پر مجبور کر کے لندن چلے گئے لیکن جب عوام کا لاوا ابلا تو پاکستان میں موجود قیادت ان کی ہمدرد بن کر سامنے آنے لگی۔

چینی اور آٹا عوام کی قوت خرید سے پہلے ہی باہر تھے اور اب بجلی کے بل بھرنا عوام کے لیے مشکل ہو گیا۔ ہوشربا مہنگائی سے پریشان شہری بجلی کے بھاری بل دیکھ کر چکرا گئے، کسی کی خود کشی کی کوشش کی تو کوئی بل دیکھ کر بے ہوش ہوگیا اور سڑکوں پر نکل کر بل ہی جلا ڈالے۔

عوام کا اشتعال دیکھ کر ن لیگ کو بھی اندازہ ہوگیا کہ اگر یہ بپھر گئی تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے اسی لیے گزشتہ روز ن لیگ کے مرکزی رہنما عابد شیر علی کو میدان میں اتارا جنہوں نے اپنی ہی پارٹی کے سابق وزیراعظم شہباز شریف حکومت کے لگائے ٹیکس نگراں حکومت سے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button