جرم کہانی

شادی میں ناکامی : لڑکے نے نہر میں چھلانگ لگا دی، لڑکی واپس چلی گئی

 پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان لڑکی اور لڑکا خود کشی کرنے تھل کینال پہنچ گئے تاہم لڑکے نے نہر میں چھلانگ لگادی لیکن لڑکی گھبرا کر گھر واپس لوٹ گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے مگر والدین ان کی شادی پر کسی صورت راضی نہ تھے۔

بیس سالہ عمار اور امبر نامی لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور والدین کی جانب سے سخت مخالفت پر دونوں دلبرداشتہ ہوگئے اور خود کشی کا فیصلہ کیا۔

دونوں خود کشی کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تھل کینال ڈھڈی ہیڈ پر پہنچے، ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلے عمار نے نہر میں چھلانگ لگا دی جبکہ امبر نہر میں کودنے کی بجائے اپنے گھر لوٹ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اورعمار نامی نوجوان کی نعش تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا تاہم اندھیرا چھا جانے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو بھی دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button