خبریں

شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹ گیا،11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ایران میں شادی کی تقریب میں رات کے وقت گیس سلنڈر پھٹنے سے کم سے کم 11 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہو گئے، حادثہ مغربی صوبہ کردستان کے سقز شہر میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے حوالے سے ایک شادی ہال میں رات کے وقت جشن منایا جا رہا تھا کہ اس دوران اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں شادی کا جشن ماتم میں بدل گیا.
کردستان کے ڈپٹی گورنر اور سیاسی و سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ حسین خوش اقبال نے بتایا کہ سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں جان سے جانے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔
دھماکے میں کم از کم 34 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے چار کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button