جرم کہانی

شادی کے لیے لڑکی نہ ڈھونڈنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

 شادی کے لیے لڑکی نہ ڈھونڈنے پر بیٹے نے ماں کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں 45 سالہ خاتون کو بیٹے نے مبینہ طور پر شادی کے لیے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے اور رشتہ دار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی بیٹی کی شکایت پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور دوران تفتیش ملزم اور رشتہ دار نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سفاک بیٹے نے ماں کو اینٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ماں کا گلا اور ٹانگیں کاٹ دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اترپردیش میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button