تازہ تریندنیا

روس نے آج پھر محفوظ راہداری دینے کا اعلان کر دیا

روس نے آج پھر یوکرین میں پھنسے شہریوں کو محفوظ راہداری دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پا کستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے یوکرین میں پھنسے شہریوں کو انخلاء کی اجازت ہوگی۔

اقوام متحدہ کے مطابق روس کے حملوں سے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

یوکرین میں پھنس جانے کے بعد خصوصی ٹرینوں سے پولینڈ پہنچنے والے شہریوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ چار دن کا سفر طے کر کے پولینڈ پہنچے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پولینڈ سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button