امور خانہ داریخواتین

شاور کے بند سوراخ کھولنے کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک: اکثر شاور کے سوراخ بند ہونے سے پانی کا پریشر کم ہو جاتا ہے جس کے باعث نہاتے وقت الجھن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان بند سوراخوں کو بڑی آسانی سے کھول کر اس پریشانی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ کیسے؟ آئیے جانتے ہیں۔
برابر مقدار میں پانی اور سرکہ ملا اس کو پلاسٹک کے ایک شاپنگ بیگ میں ڈالیں۔ شاپر کو شاور ہیڈ کے ساتھ اس طرح باندھ دیں کہ شاور کے سوراخ پانی اور سرکے کے مرکب میں اچھی طرح ڈوب جائیں۔
ایک گھنٹے تک شاپر یونہی بندھا رہنے دیں، اس سے شاور کے سوراخوں میں پھنسا مواد ابل کر نرم ہو جائے گا، اب شاپر کھول کر سوراخ اچھی طرح صاف کر لیں۔ لیجئے! آپ کے شاور کا پریشر بحال ہو گیا۔

Leave a Reply

Back to top button