تازہ ترینخبریںسپورٹس

شاہین شاہ آفریدی، جوفرا آرچر کے پسندیدہ باؤلرز میں شامل

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے پسندیدہ باؤلرز میں شامل ہوگئے۔

جوفرا آرچر نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اوورسیز ورلڈ کپ اسٹار میں شامل کرلیا، راشد خان، کگیسوربادا، وانندوہا سارنگا بھی جوفرا کی 6کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، آندرے رسل بھی شامل ہیں۔

جوفرا آرچر نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹسمینوں کے لیے چیلنج ہوتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی گیند کو سوئنگ کراتے ہیں اننگز کے اختتام پر بہت تبدیلیاں لاتے ہیں۔

جوفرا آرچر نے یہ بھی کہا کہ چھ فٹ چھ انچ قد کے شاہین شاہ آفریدی ایسا باؤنس لاتے ہیں جو دوسرےنہیں کرسکتے۔

Leave a Reply

Back to top button