تازہ ترینسپورٹس

آئی سی سی ٹيسٹ کرکٹ میں نئی رينکنگ، بابراعظم اور محمد رضوان کی ترقی ہوگئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹيسٹ کرکٹ کی نئی رينکنگ جاری کردی۔ بلے بازوں ميں بابراعظم اور محمد رضوان کی ترقی ہوگئی۔

کراچی ٹيسٹ ميں 196رنز کی شاندار اننگز پر بابراعظم کو 3 درجہ ترقی مل گئی۔ بلے بازوں ميں پانچويں نمبرپرآگئے جبکہ سنچری ميکر محمد رضوان بھی 6 درجہ ترقی کے بعد 11 ويں نمبرپرپہنچ گئے۔ آسٹريليا کے عثمان خواجہ کو 11 درجہ ترقی کے بعد تيرہويں پوزيشن ملی۔ مارنس لبوشين کا پہلا اور جو روٹ کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔

بولرز ميں پيٹ کمنز سرفہرست جبکہ ايشون دوسرے نمبرپرموجود ہيں، شاہين شاہ آفريدی چھٹی پوزيشن جبکہ حسن علی  گيارہویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب آج لاہورٹيسٹ کی پہلی اننگزميں قومی ٹيم  دو سو اڑسٹھ رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ آخری 5 وکٹيں صرف 4 رنز پرگريں۔ مہمان ٹيم نے دوسری اننگزميں 11 رنزبناکر ايک سو 34 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button