فن اور فنکار

شاہ رخ کے 11ڈائیلاگ ۔۔۔ زندگی کے ہر مسئلے کا حل

1 ۔۔۔جب آپ ناکامی سے دوچار ہوں:
’’ہار کے جیتنے والے کو ہی بازی گر کہتے ہیں‘‘
2 ۔۔۔جب گرل فرینڈ/ بوائے فرینڈ آپ سے تعلق توڑنا چاہے:
’’ہم اک بار جیتے ہیں‘ اک بار مرتے ہیں‘ شادی بھی اک بار ہوتی ہے اور پیار اک بار ہی ہوتا ہے‘‘
3 ۔۔۔جب کوئی بڑی غلطی ہوجائے:
’’بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں سینوریٹا‘‘
4 ۔۔۔جب آپ اپنے خوابوں کی تعبیر پانا چاہتے ہیں:
’’کہتے ہیں اگر کسی چیز کو دل سے چاہو تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے‘‘
5 ۔۔۔جب آپ کی بیوی آپ کی شراب نوشی پر خفا ہو:
’’کون کم بخت برداشت کرنے کو پیتا ہے۔۔۔ ہم تو پیتے ہیں کہ یہاں پر بیٹھ سکیں‘ تمہیں دیکھ سکیں‘ تمہیں برداشت کرسکیں‘‘
6 ۔۔۔جب آپ کی تنخواہ ختم ہورہی ہو اور مشکل میں ہوں کہ کیا کریں؟
’’آج۔۔۔ آج اک ہنسی اور بانٹ لو‘ آج اک دعا اور مانگ لو‘ آج اک آنسو اور پی لو‘ آج اک زندگی اور جی لو‘ آج اک سپنا اور دیکھ لو‘ آج‘ کیا پتا‘ کل ہو نہ ہو‘‘
7 ۔۔۔جب کوئی معاملہ سرکاری دفتر میں اٹک جائے:
’’Dont, underestimate the power of a common man‘‘
8 ۔۔۔جب لوگ آپ سے تعلق توڑ لیں:
’’پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست‘‘
9 ۔۔۔جب آپ تاش کی بازی ہار جائیں:
’’دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں‘ ونر اینڈ لوزر۔۔۔ لیکن زندگی ہر لوزر کو ایک موقع ضرور دیتی ہے جس میں وہ ونر بن سکتا ہے‘‘
10 ۔۔۔جب آپ مخمصے میں ہوں کہ اعلیٰ تعلیم کیلئے کون سے سبجیکٹس کا انتخاب کرنا ہے:
’’زندگی میں اگر کچھ بننا ہو‘ کچھ حاصل کرنا ہو‘ کچھ جیتنا ہو تو ہمیشہ دل کی سنو اور اگر دل بھی کوئی جواب نہ دے تو آنکھیں بند کرکے اپنی ماں اور پاپا کا نام لو‘ پھر دیکھنا ہر منزل پار کرجاؤ گے‘ ہر مشکل آسان ہوجائے گی‘ جیت تمہاری ہوگی‘ صرف تمہاری‘‘
11 ۔۔۔جب آپ ٹریفک سگنل توڑ بیٹھیں تو؟
’’ڈون کو پکڑنا مشکل ہی نہیں‘ ناممکن ہے‘‘

Leave a Reply

Back to top button