تازہ ترینجرم کہانی

داد رسی کیلئے آنیوالے شخص کی خوبرو بیوی اور جائیداد کو ہتھیانے والا اعلیٰ پولیس افسر کون ہے؟

لاہور (رپورٹ میاں عمران ارشد )
سابق ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی نے داد رسی کیلئے آنیوالے کی خوبروبیوی اور جائیداد ہتھیالی، متاثرہ شہری کی شکایت پر چھوٹے ملازمین معطل بڑوں کو نہایت مہارت سے بچالیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاﺅن کے رہائشی سجاد ہاشمی اور اُس کی خوبرو بیوی وردہ فضل نے انصاف کی داد رسی کے لیے ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی سے رجو ع کیا جو اُس وقت ایس پی صدر آپریشن ونگ میں تعینات تھے۔ اسی دوران ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی اور سائل کی بیوی میں دوطرفہ مراسم قائم ہوگئے ، شک پڑنے پر اُس کے خاوند سجاد ہاشمی نے آئی جی پنجاب پولیس اور ماتحت افسران سے لیکر وزیراعظم شکایات پورٹل تک رجوع کیا لیکن اُس کی شنوائی نہ ہوئی، شکایت کنندہ نے بیوی سے اندھی محبت میں کروڑوں روپے کی جائیداد اُس کے نام لگوائی ہوئی تھی اِس لیے اُسے بیک وقت خوبرو بیوی اور جائیداد چھن جانے کا خطرہ تھا لیکن بیوی وردہ فضل کی بے رُخی اور ایس پی میں دلچسپی کی وجہ سے وہ اپنی ہی جائیداد سے بے دخل ہوگیا اور اُس کی بیوی اور جائیداد ایس پی کے پاس چلے گئے۔

اسی دوران کراچی کی پٹرولیم کمپنی کی ملازمہ وردہ فضل پر کراچی میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر کارروائی کا آغاز ہوا تو حفیظ الرحمن نے اپنی گرل فرینڈ کو بچانے کے لیے تحقیقات کراچی سے لاہور منتقل کرالیں ۔

شکایت کنندہ سجاد ہاشمی اور اس کی بیوی وردہ فضل کے درمیان جائیداد کے مسئلے پر تنازعہ پیدا ہوا تو رواں سال اٹھارہ اپر یل کو حفیظ الرحمن بگٹی کے دوست ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرااُس کی مدد کو آن پہنچے اِس دوران حفیظ الرحمن بگٹی نے اثرورسوخ کا استعمال کرکے کراچی تبادلہ کرالیا لیکن سارا معاملہ دوست ایس پی کینٹ کے سپرد کردیاجنہوں نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکاروں کو بھیج کر وردہ فضل کے شوہر سجاد ہاشمی اور اس کے دوست کو لا ہو ر کے حسا س علا قے ڈیفنس فیز 6 اور ان کے بہنوئی کمپنی کے ما لک اور بز نس مین شوکت علی گل کو ان کے گھر جو ہر ٹا ﺅ ن سے اٹھوالیا ۔

شوکت علی گل کے مطابق 18اور 19اپر یل کی درمیا نی شب سا د ہ کپڑ وں میں ملبو س پو لیس اہلکا روں نے ان کے گھرجو ہر ٹا ﺅ ن جی 4 پر حملہ کر کے داخلی دروازے تھو ڑ نے ہو ئے بغیر کسی وارنٹ اور لیڈ ی پو لیس کے گھر کے اند ر داخل ہو ئے چادر اور چا ر دیو ار ی کا تقد س پا ما ل کیا خو اتین اور بچو ں پر تشد د کیااور جا تے ہو ئے مخصو ص قیمتی سا ما ن مو با ئل ،لیپ ٹا پ،اہم دستا ویز ات ،دفتر کی چا بیا ں اور بچو ں کا ٹیب قبضے میں لے لیا اور بیڈ روم سے شو کت علی گل کو گھسیٹتے ہو ئے ڈالے میں ڈال کر لے گئے۔بتا یا گیا ہے کہ ایس پی عمران کھوکھر کی تحقیقات کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان اور سابق ڈی آ ئی جی انو سٹی گیشن شہز ادہ سلطا ن نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او بادامی باغ عمران نیازی اور ایس ایچ او جنوبی چھاﺅنی سید وجیہہ الحسن سمیت سات پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے اُن کی طرف سے درج جھوٹا مقدمہ خارج کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اب بھی مرکزی کردار سا بق ایس پی سٹی حفیظ الر حمن بگٹی جو اب کراچی ٹرانسفر ہو چکا ہے اس کے خلا ف کو ئی کار روائی عمل میں نہیں لا ئی جا رہی جبکہ وہ سجاد ہاشمی اور ان کے گھر والوں کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ مدعی سجاد ہاشمی نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب راﺅ سر دار علی خا ن سمیت اعلیٰ حکام سے انصا ف کی اپیل کرتے ہوئے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایس پی حفیظ الر حمن بگٹی کے خلا ف محکما نہ اور مجر ما نہ قا نو نی کا روائی کر نے کا مطا لبہ کیا ہے جبکہ متا ثر ین کا کہنا ہے کہ تمام واقعہ کے مرکزی ملزمان ایس پی حفیظ بگٹی اور ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کو پی ایس پی ا فیسر ہو نے کے نا طے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ملو ث اہلکا روں کے بیا نا ت اور ٹیلی فو ن ریکا رڈ کے با وجو د اصل کر دار ایس پی حفیظ الر حمن بگٹی کے خلا ف ابھی تک کو ئی کا روائی عمل میں نہیں لا ئی گئی ہے اور کا روائی نچلے اہلکا روں تک محد ود رکھی گئی ہے اور ا ئی جی پنجا ب راﺅ سر دار علی خا ن سے ملا قا ت کے با وجو د پی ایس پی افسر ان خصو صی طو ر پر حفیظ الر حمن بگٹی کے خلا ف انکو ائر ی آرڈر ابھی تک جا ری نہیں کیئے گئے۔ سی سی ٹی وی فو ٹیج میں صا ف نظر ا نے والے حفیظ بگٹی کے پر ائیو یٹ گا رڈ کو ابھی تک گر فتا ر نہیں کیا گیا ہے تشددکر کے تما م ویڈیوز حفیظ الر حمن بگٹی کو بھیجتا رہا۔

ایس پی حفیظ بگٹی کراچی تبدیل ہو چکا ہے لیکن وہ اب بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اور سجاد ہاشمی کے بھائی معر وف سرجن ڈاکٹر پرویز ہاشمی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ سجاد ہاشمی نے اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جب آئی جی پنجا ب راﺅ سر دار علی خا ن سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے روزنا مہ جہان پاکستان کو مو قف دیتے ہو ئے کہا کہ واقعہ کی انکو ائر ی لگا دی گئی ہے ایس ایس پی آ پر یشن مستنصر فیر وز اس انکو ائر ی کر رہے ہیں تما م معا ملا ت کومیر ٹ پر دیکھا جا ئے گا جو بے گنا ہ ہو ا اس کو انصا ف دیا جا ئے گا جبکہ قصو ر وار کو سخت سز اد ی جا ئے گی۔ملو ث پو لیس ملا ز مین کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے مز ید اگر کو ئی قصو ر وار ہو ا تو اس کے خلا ف بھی ایکشن لیں گے۔

سابق ایس پی صد ر حفیظ الر حمن بگٹی نے اِس سارے معاملے کو اپنے مخالفین کی چال قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے سجاد ہاشمی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور اُنہیں محض بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہی نہیں بلکہ انہوں نے وردہ فضل سے تعلقات کی بھی تردید کی ہے۔

ادھر ایس ایس پی آ پر یشن لا ہو ر مستنصر فیر وز کا اِس معاملہ پر کہنا تھا کہ آ ئی جی پنجا ب راﺅ سر دار علی خا ن کے حکم پر سجا د ہا شمی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکو ائر ی لگا ئی گئی تھی جس میں قصو ر وار ثا بت ہو نے پر ایس ایچ او با دامی با غ عمر ان نیا ز ی،ایس ایچ او جنو بی چھا ﺅ نی سید وجہیہ الحسن ،ٹی اے ایس آ ئی محمد اسد مقبو ل ،ٹی اے ایس آئی سید تفہیم مہد ی ،ٹی اے ایس آ ئی نعیم صد یقی اے ایس آئی عمر ان خا ن ،ہیڈ کا نسٹیبل خا لد نو یدسمیت سا ت پو لیس اہلکاروں کو معطل کیا جاچکا ہے لیکن ایس پی حفیظ الر حمن بگٹی اورایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیر ا کے الز اما ت کے سلسلے میں میر ے علم میں کو ئی با ت نہیں ۔ میر ے پا س انکو ائر ی آ ئی تو میر ٹ پرفیصلہ کر وں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button