تازہ تریندنیا

میر واعظ عمر فاروق کی چار سال بعد نظر بندی ختم

سری نگر میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی چار سال بعد نظر بندی ختم ہو گئی۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے میرواعظ عمرفاروق کو چار اگست 2019 کو نظر بند کر دیا تھا۔

چار سالہ نظربندی ختم ہونے کے بعد میرواعظ عمر فاروق نے سری نگر کی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دیا۔ خطبہ شروع کرنے سے پہلے میر واعظ آبدیدہ ہوگئے خطبے کے دوران مسجد میں ہزاروں افراد موجود تھے۔

واضح رہے کہ حریت فورم نے تردید کی تھی کہ میر واعظ عمر فاروق نے کوئی بانڈ سائن نہیں کیا، رہائی کے لیے ان کی طرف سے بانڈ سائن کرنے کی خبریں غلط ہیں۔

بھارت نے ایک اور حریت رہنما یاسین ملک کو بھی دلی کے تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر محبوس کر رکھا ہے جن کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں آئی تھیں، میر واعظ نے بھی یاسین ملک کی روز بہ روز بگڑی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button