Uncategorized

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،قاسم دستی

جدہ —– شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم۔آپریشن قومی خواہشات کا ترجمان اور آئینہ دار ہے قاسم دستی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جدہ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساٹھ ہزار سے زائد معصوم پاکستانیوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو بحال کرنے کے لئے پاک فوج کا یہ اقدام قابل تحسین ہے پاکستان تحریک انصاف پاک فوج کے اس اعلان کی مکمل حمائیت کرتی ہے اور اس آپریشن میں اٹھارہ کروڑ عوام کی تائید شامل ہے اس آپریشن کو شمالی وزیرستان تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ جہاں بھی دہشت گرد موجود ہیں وہاں آپریشن کیا جائے اور پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کیا جائے۔کراچی میں بھی آپریشن کر کے دہشت گردوں کا صفایا کیا جانا چاہے دہشتگردوں کا تعلق کسی بھی نسل یا سیاسی جماعتوں سے ہو۔سیاسی جماعتوں سے عسکری ونگز کو ختم کیا جائے۔قاسم دستی نے مزید کہا انسانی قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ان دہشت گردوں کے ہاتھوں کسی فرد کی جان محفوظ نہیں اور یہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ہماری دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button