پاکستان

شمالی وزیرستان میں چوکی پر دہشت گروں کی فائرنگ ایک جوان زخمی

وزیرستان :شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستان کی فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے ایک جوان زخمی ہوگیا ہ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ شمالی وزیرستان دیواگار کے علاقہ میں افغانستان کی طرف سے کی گئی۔ پاکستان کی طرف سے بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہوا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میں فوجی چوکی پر دہشت گردی نے فائرنگ کی تھی۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گیا تھا جس کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا

Leave a Reply

Back to top button