پاکستانتازہ ترین

بزدلانہ حملے فوجی جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے: شیری رحمٰن

وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاک فوج  کے بہادر جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button