پاکستانتازہ ترین

گولڈ میڈل جیتنے پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی ارشد ندیم کو مبارکباد

کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو(نیزہ پھینکنے) کے مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پاکستان کی مقتدر شخصیات کی جانب سے مبار کباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر عارف علوی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان  کے لیے گولڈ میڈل جیتنےاور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آپ قوم کا فخر  ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر کہا ‘ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز  میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے’۔ شہباز شریف نے لکھا ‘ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز  ہے’۔

وزیر اعظم نے کہا ‘ارشد، آپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد’۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button