راولپنڈی میں شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقہ خالد کالونی میں شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا۔
واقعہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے پیش آیا مقتولہ اپنی بہن کے گھر رہ رہی تھی، مقتولہ بازار سے اپنی بہن کے گھر جارہی تھی اسکے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق میاں بیوی کے مابین کافی عرصے سے ناراضگی چل رہی تھی۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ دھمیال پولیس نے ملزم محمد صدیق کو فوری کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔