تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

شوہر کا بغیر میک اپ بیوی کو دیکھ کر طلاق دینے کا فیصلہ

میری بیوی نے مجھے دھوکہ دیا کیونکہ وہ شادی سے پہلے میک اپ کرتی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے اس کا اصلی چہرہ دیکھا ، وہ بالکل الگ نظر آتی ہے

مصر میں شوہر نے اپنی بیوی کو بغیر میک اپ دیکھ کر طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شوہر نے فیس بک پر دوستی کے بعد خاتون سے شادی کی تاہم شادی کے ایک ماہ تک بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر طلاق دینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ مصری شہری کا کہنا تھا کہ میں شادی کے بعد حیران رہ گیا کیونکہ میری بیوی ویسی نہیں لگی جس سے میں شادی سے پہلے ملا تھا۔

اس نے مزید کہا کہ میری بیوی نے مجھے دھوکہ دیا کیونکہ وہ شادی سے پہلے میک اپ کرتی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے اس کا اصلی چہرہ دیکھا ، وہ بالکل الگ نظر آتی ہے۔ شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو برداشت کرنے کی کوشش کی لیکن شادی کے ایک ماہ بعد تنگ آکر طلاق دینے کی درخواست دے دی۔

Leave a Reply

Back to top button