تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

شکیرا نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دیدی!

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے ایک نئے ڈانس شو کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

گلوکارہ جلد این بی سی (NBC) کےاشتراک سے ڈانس مقابلے کے لیے ’ڈانسنگ ود مائی سیلف‘ کے نام سے آغاز کرنے والی ہیں۔

اس شو میں ہر ہفتےڈانسرز کے نئے گروپس کو ڈانس چیلنجز کا ایک سیریز میں مقابلہ کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گاجبکہ شومیں ڈانس کی کوریوگرافی بشمول شکیرا شو کے مشہور تخلیق کاروں نے کی ہے۔

شکیرا کا اس شو کے بارے میں کہنا ہے کہ’وہ ڈانس کے مقابلے کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں جو تخلیقی صلاحیت کو اتنی زیادہ اہمیت دیتا ہے کہ ایک ذاتی اظہارمیں ڈھل جاتا ہےاور یہ ایک کمیونیٹی ہونے کا احساس دلانے میں تعاون فراہم کرتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ وہ ذاتی طور پر ایسے ٹیلنٹ سے متاثر ہوئی ہیں جو کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعےدیکھاہے‘۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ’رقص ان کی پوری زندگی میں ایک ناقابل یقین حد تک قوی قوت رہا ہے، اور وہ دنیا کو یہ دکھانے کے لیے بے چین ہیں کہ یہ کتنا بااختیار اور تفریحی ہو سکتا ہے‘۔

Leave a Reply

Back to top button