فن اور فنکار

شہرت نہیں عزت ہر حال میں عزیز ہے .نرگس

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگسں فخری نے غیر معمولی شہرت حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ بتا دی .راک سٹار‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے کہا میں شہرت کی لالچی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ڈائریکٹرز کی غیر اخلاقی اور نامناسب خواہشات کو پورا کرنے سے ہمیشہ صاف انکار کر دیا. ڈائریکٹرز کی ان خواہشات کو رد کرنے کی وجہ سے مجھے بالی ووڈ کے کئی بڑے پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔
اداکارہ نرگس فخری نے ایک انٹرویو میں کہا ماڈلنگ کی دنیا کی نسبت بالی ووڈ کو بہتر پایا، ماڈلنگ میں برہنہ فوٹو شوٹ کے لیے زور دیا جاتا ہے جو میرے لیے ناقابل قبول ہے۔میں ہمیشہ اپنی عزت اور وقار کی تلاش میں رہی جو بالی ووڈ میں مجھے کبھی کبھار ہی مل پایا. لیکن مجھے اپنی عزت ہر حال میں عزیز ہے . شہرت نہیں نہ سہی.
انہوں نے کہا اپنی اخلاقیات کو برقرار رکھنے کی عادت کے سبب مجھے کام سے روکا گیا، میں اپنے نظریے پر ثابت قدم رہی کیونکہ میرے لیے اخلاق بہت اہم چیز ہے. جس پر میں ہمیشہ قائم رہونگی.

Leave a Reply

Back to top button