تازہ تریندنیا

غاصب اسرائیل سے جھڑپ میں حزب اللہ کا جوان شہید، 5 صیہونی ہلاک و زخمی

غاصب صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں حزب اللہ کا جوان حسین کمال المصری شہید ہو گیا۔ صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے حزب اللہ کے جوانوں نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب شتولہ علاقے میں ایک راکٹ داغا جس کے نتیجے ایک صیہونی ہلاک اور 4 صیہونی زخمی ہوگئے ۔

حزب اللہ نے تاکید کی کہ اس حملے میں دشمن کی فوجوں کو ناقابل تلافی جانی نقصان پہنچا ہے۔

الجزیرہ نے لبنان کی حزب اللہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنانی مزاحمت نے شتولا شہر میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو  میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے لبنان کی سرحد کے قریب صہیونی بستیوں کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا ہے اور اس علاقے کو فوجی زون قرار دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button