پاکستان

منظور وسان نے شیخ رشید کو پارٹی بدلتے دیکھ لیا

کراچی : سیاسی خواب دیکھنے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سیاسی رہنما منظور وسان اپنے نئے خواب کے ساتھ ایک مرتبہ پھرمیدان میں اتر آئے. اس مرتبہ ان کے خواب میں شیخ رشید آئے ہیں.پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے آئندہ الیکشن سے قبل شیخ رشید نئی جماعت میں شامل ہوں گے تاہم انہوں نے وفاقی وزیر کی نئی جماعت کا نام نہیں بتایا۔
منظور وسان نے اس سال عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی قربانی کا بھی دعویٰ کیا تھا اور جولائی کے مہینے کو وزیراعظم عمران خان کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔
پی پی رہنما نے 2018 کے عام انتخابات کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی پیش گوئی بھی کی تھی تاہم بلاول بھٹو زرداری نے اب تک شادی نہیں کی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ منظور وسان متعدد سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں سے متعلق خواب دیکھنے کے ماہر جانے جاتے ہیں اور سیاسی حلقوں میں ان کے خواب موضوع گفتگو رہتے ہیں. یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ان کا ہر خواب درست ہو لیکن وہ اپنے خوابوں کی بدولت سب کی زبانوں پر آجاتے ہیں.

Leave a Reply

Back to top button