Uncategorized

شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر انتقال کر گئے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر انتقال کرگئے
وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائے گی۔
صدر مملکت عارف علوی نے شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ ہوں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے .

Leave a Reply

Back to top button