Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

شیر کے حملے میں زخمی 11 سالہ لڑکا علاج کیلئے لاہور منتقل

شیر کے مالک اور ایک ملازم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گذشتہ روز بااثر شخص کے ڈیرے پر پالتو شیر نے حملہ کرکے لڑکےکو زخمی کردیا تھا۔

گجرات میں پالتو شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے 11سالہ لڑکے کو علاج کے لئے لاہور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پالتو شیر کو حویلی سے کہیں اور منتقل کردیا گیا ہے۔

شیر کے مالک اور ایک ملازم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گذشتہ روز بااثر شخص کے ڈیرے پر پالتو شیر نے حملہ کرکے لڑکےکو زخمی کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق پالتو شیر کے حملے میں11سالہ لڑکے کے زخمی ہونے کے مقدمہ میں نامزد شیر کے مالک اور ایک ملازم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ 11سال کے زخمی لڑکے کو علاج کے لئے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی احسان نے بتایا تھاکہ وہ کزن کے ساتھ ڈیرے پر شیر دیکھنے آیا تھا کہ شیر نے زخمی کردیا۔

گذشتہ رات مالک اوردو ملازمین کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جبکہ ایک ملازم کوبھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!