پاکستانتازہ ترین

جھمپیر میں 110 میگاواٹ کے ونڈ انرجی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ۔

جھمپیر میں ونڈ انرجی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے جھمپیر میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 2 پاور پلانٹس کا افتتاح کیا۔گل احمد ونڈ ملز اور میٹرو ونڈ ملز پاورپلانٹس سے مجموعی طورپر 110میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ونڈ انرجی کے ایک پلانٹ سے 50 اوردوسرے پلانٹ سے60 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ یہ بجلی جھمپیر گرڈ سٹیشن کے ذریعے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ونڈز سے بجلی بنانے میں لاگت کم آرہی ہے، جلد بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button