فن اور فنکار

’صبا قمر میری لیڈی کَرش ہیں۔‘

پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا قمر کے اب تک بھارت میں بھی خوب چرچے ہیں۔
حال ہی میں بھارتی اداکارہ فلک ناز نے پاکستانی اداکارہ کو اپنا لیڈی کَرش قرار دیا جسے صبا قمر نے اپنی اسٹوری میں شیئر کیا۔
بھارتی اداکارہ سے ان کے مداح نے پاکستان میں اُن کے پسندیدہ اداکار و اداکارہ کے حوالے سے سوال کیا۔
فلک ناز نے جواب میں صبا قمر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’صبا قمر میری لیڈی کَرش ہیں۔‘
اس سے قبل ودیا بالن ، عرفان خان جیسے لیجنڈری اداکار بھی صبا قمر کی اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button