پاکستانتازہ ترین

ہم اور آپ اپنی جدوجہد کے نئے اور تازہ موڑ پر داخل ہو رہے ہیں

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم اور آپ اپنی جدوجہد کے نئے اور تازہ موڑ پر داخل ہو رہے ہیں، اب فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے 38 ویں یوم تاسیس کی مناسب سے عارضی مرکز بہادرآباد پر منعقدہ تقریب میں کنوینر ڈاکٹر مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، رابطہ کمیٹی ارکان سمیت ارکان اسمبلی و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کے آغاز پر رہنما عبدالحسیب خان نے دعا کرائی، ایم کیو ایم قیادت نے کیک کاٹا

کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ ہم ایسے وقت میں داخل ہو رہے ہیں کہ اگر کسی نے خود کو تحریک سے زیادہ اہم سمجھا تو ہم بہت کچھ کھو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے اتحاد کے ساتھ ہمارا نظم و ضبط ہے اور ہم ایسے وقت میں داخل ہو رہے ہیں کہ اگر کسی نے اپنے سیاسی مفاد کو تحریک سے زیادہ اہم سمجھا تو ہم بہت کچھ کھو دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button