فن اور فنکار

صبا قمر کی میوزک ویڈیو ‘چنگاریاں’ ریلیز ہونے کے قریب

پاکستانی ادکارہ صبا قمر، جنہوں نے چند روز قبل فوری طور پر شادی کرنے کا فیصلہ ترک کرنے سے متعلق بتایا تھا، اب انہوں نے اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ‘چنگاریاں’ کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ریلیز سے متعلق بتایا۔
صبا قمر نے مزید لکھا کہ ‘چنگاریاں’ جو میرے دل سے بہت قریب ہے اور ایک ایسی کہانی جو آپ سب سے متعلق ہے۔
انہوں نے اس گانے سے متعلق گلوکار مصطفیٰ زاہد کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ میرے آن اسکرین پسندیدہ ہیرو عماد عرفانی کا شکریہ کہ وہ اس کا حصہ بنے۔
اداکارہ صبا قمر نے تصدیق کی کہ ‘چنگاریاں’ گانا 5 اپریل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگا۔
گزشتہ برس گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو گانا ‘قبول ہے’ بھی ریلیز ہوا تھا جسے چند ہی گھنٹوں میں 2 لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا۔
‘قبول’ کے ذریعے صبا قمر نے میوزک گانوں کی ہدایت کاری میں بھی قدم رکھا تھا، اس سے قبل وہ اپنے یوٹیوب چینلز پر مختصر ڈراموں کی ہدایات بھی دیتی رہی ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button