تازہ ترینصحت

صحت مند زندگی کے چند خصوصی راز، جنہیں جاننا بہت ضروری ہے

کیمبرج میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ تر افراد غذا لینے سے پہلے اپنی صحت کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچتے حالانکہ یہ ایک بہت ضروری عمل ہے، اگر لوگ اپنی صحت کے بارے میں مکمل معلومات رکھیں اور اس کی مطابقت سے ہی غذا لیں تو بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ہمارے لیے سب سے اہم صحت مند زندگی کا حصول ہے، جس کے بغیر ہم زندگی کی کسی بھی خوشی سے مکمل طور پر لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ آخر وہ کیا چیزیں ہیں کہ جو ہم کریں تو ایک صھت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے؟

باقاعدگی سے طبی معائنہ:
ہمیں چاہیے کہ سال میں ایک دفعہ اپنا مکمل طبی معائنہ کروائیں۔ ترقی یافتہ ملکوں میں حکومت کی طرف سے گھروں پر جا کر اس قسم کے طبی معائنوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ آج ایسے ملکوں میں اوسط عمر بھی زیادہ ہے اور شرح اموات بھی کم ہے۔ طبی معائنے میں خاص طور پر آنکھوں، دانتوں اور خون کے ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہیں۔

غذا لینے سے پہلے سوچیں:
کیمبرج میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ تر افراد غذا لینے سے پہلے اپنی صحت کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچتے حالانکہ یہ ایک بہت ضروری عمل ہے، اگر لوگ اپنی صحت کے بارے میں مکمل معلومات رکھیں اور اس کی مطابقت سے ہی غذا لیں تو بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

خوراک کی پابندی:
آپ اپنی روزمزہ کی غذا کسی حال میں نہ چھوڑیں، وقت کی کمی اور کام کی زیادتی کی وجہ سے غذا کا چھوڑ دینا مناسب نہیں، تھوڑی بہت ہی سہی لیکن غذائیت سے بھرپور غذا ضرور لیں۔

مکمل نیند:
یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ چھ سے آٹھ گھنٹے روزانہ نیند لینا بہت ضروری ہے۔ مکمل نیند نہ لینے سے ذہنی دباؤ، آنکھوں کی بیماریاں اور حتیٰ کہ معدے کی بیماریاں بھی لاحق ہو جاتی ہیں، اس لیے صحت مند زندگی کے لیے پُرسکون نیند لازمی ہے۔

چہل قدمی لازمی ہے:
اگر آپ بہت زیادہ ورزش کرنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے تو کم از کم چہل قدمی ضروری کریں، تاکہ آپ کا جسم تندرست رہ سکے۔ خاص طور پر صبح کی تازہ ہوا میں چہل قدمی کرنے سے صحت پر بہترین نتائج مرتب ہوتے ہیں یا کم از کم شام کے وقت چہل قدمی ضرور کریں، اگر کسی پارک یا کھلے میدان میں ایسا کریں گے تو تندرست رہیں گے۔

سبزیاں اور پھل:
اگر آپ تندرست، خوبصورت اور جوان نظر آنا چاہتے ہیں تو گوشت کا استعمال کم کیجیے اور اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کو اولیت دیجیے۔ ان کے استعمال سے پہلے ان کی تازگی کا ضرور خیال رکھیں اور انہیں استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں۔

1 2اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button