پاکستان

صدر مملکت نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا

صدر مملکت عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا۔
صدر عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ جس کے بعد سید ظہور احمد آغا کو گورنر بلوچستان نامزد کیا گیا ہے۔
امان اللّٰہ یاسین زئی نے آج گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے منظور کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ امان اللّٰہ یاسین زئی نے اپنے تحریری استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات درج نہیں کی ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button