تازہ ترینسیاسیات

سوشل میڈیا پر وائرل کشمیر فیسٹیول کی ویڈیو میں نعرہ بازی کیا تحریک انصاف کے کارکنان نے کی ؟ حقیقت کیا ہے ؟

سوشل میڈیا پر وائرل کشمیر فیسٹیول کی ویڈیو میں نعرہ بازی کیا تحریک انصاف کے کارکنان نے کی ؟ حقیقت کیا ہے ؟

گزشتہ روز مظفر آباد میں منعقد ہونے والے کشمیر فیسٹیول میں پاکستان کے مشہور المعروف صحافی وسعت اللّٰہ خان ، حامد میر موجود تھے اور جبکہ عاصمہ شیرازی فیسٹیول کی میزبانی کر رہی تھی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فیسٹیول کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ پروگرام سامعین میں سے نعرہ بازی شروع ہو جاتی ہے ۔ حامد میر ، وسعت اللّٰہ خان احتجاجاً واک آوٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین کی سے یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ فیسٹیول میں نعرہ بازی تحریک انصاف کی کارکنان کی جانب سے کی گئی ہے ۔

جہان پاکستان کی ریسرچ ٹیم نے اس واقع کے حقائق سے پردہ اٹھانے کے لیے حقائق کی کھوج کی تاکہ اپنے صارفین کو پروپیگنڈا کا شکار ہونے سے بچایا جاۓ ۔

پاکستان کے مشہور المعروف صحافی” سلیم صافی” کا نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا بعض لوگ اس واقعے کو غلط رنگ دے کر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ جیسے عمران خان کے حق میں نعرے لگے۔ اور ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ وسعت اللہ خان یا حامد میر کے ساتھ بدتمیزی ہوئی ۔ جو سراسر جھوٹ ہے ۔ میں خود وہاں موجود تھا۔ دراصل وسعت اللہ خان صاحب کی تقریر کے دوران کچھ نوجوان ٹولی کی شکل میں آئے اور وہ کشمیرکی آزادی کے نعرے لگارہے تھے ۔ چونکہ اس طرح پروگراموں میں نعرے بازی نہیں ہوتی اس لئے وسعت صاحب وغیرہ نے احتجاجا گفتگو بند کردی اور عاصمہ شیرازی نے بھی منع کیا۔

پروگرام کی میزبان” عاصمہ شیرازی ” نے ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے پاکستان لٹریچر فیسٹول” میں "مسئلہ کشمیر پر میڈیا کے کردار” پر سیشن کے دوران کشمیر پالیسی پر تنقید کی گئی، تالیاں بجاتے طلباء نے آزادی کشمیر پر نعرے بازی کی۔ وسعت اللہ خان اور حامد میر نے نعرے بازی پر اظہار ناراضی کیا کہ یہ جلسہ نہیں اور احتجاجا واک آؤٹ کا کہا تو طلباء خاموش ہو گئے۔ پروگرام اسی تسلسل سے دوبارہ شروع ہوا۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول ہونے والے واقع کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button