تازہ ترینٹیکنالوجی

صرف 15 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہونے والا فون ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4، 6 اور 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی نے اپنے نئے فلیگ شپ ریڈمی 11 سیریز کے 3 فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 11، نوٹ 11 پرو اور نوٹ 11 پرو پلس کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا۔

ریڈمی 10 سیریز کے مقابلے میں اس بار نئے فونز میں کافی کچھ تبدیل کیا گیا ہے جیسے نیا ڈیزائن، پراسیسر اور دیگر فیچرز۔

تینوں فونز میں آئی آر بلاسٹر، جے بی ایل ٹیونڈ اسٹیریو اسپیکرز اور ہیڈ فون جیک موجود ہیں۔

ریڈمی نوٹ 10 کی طرح اس بار بھی کمپنی نے دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل کیمرا فون نوٹ 11 پرو کی شکل میں متعارف کرایا ہے۔

یہ اس سیریز کا سب سے سستا اور کم طاقتور فون ہے جس میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4، 6 اور 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

ریڈمی نوٹ 11 میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ 5 جی ڈوئل کارڈ، ڈوئل اسٹینڈبائی اور ایکس ایکسیز لائنر موٹر سے لیس ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل بیوٹی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 50 میگا پکسل مین اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ موجود ہے۔

یہ فون 11 نومبر سے دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1199 یوآن (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

Leave a Reply

Back to top button