خبریںدنیا سے

صومالیہ میں کار بم دھماکا، 73 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر کار بم دھماکے میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں.
حکومتی ترجمان نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کيا ہے۔ موغادیشو کے مدینہ ہسپتال کے اعلیٰ اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں سے 54 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق حملے ميں ایک ٹیکس کلیکشن سينٹر کو نشانہ بنایا گیا
سرکاری ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں زیادہ تر تعداد یونیورسٹی کے طالبعلموں کی ہے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔
صومالیہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.

Leave a Reply

Back to top button