خبریںپاکستان سے

ضدی بچہ ہرجلسےمیں امپائرکی انگلی کا ذکرکرتا ہے: فردوس عاشق اعوان

ویب‌ ڈیسک: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا رشتہ کرپشن سےابھی تک قائم ہے، ملک کی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کی گئی، ضدی بچہ ہرجلسےمیں امپائرکی انگلی کا ذکرکرتا ہے ، کرپشن کی وجہ سے پیپلزپارٹی آج دفن ہو گئی۔
حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دوسروں کوکٹھ پتلی کہنےوالوں کی پوری جماعت کٹھ پتلی ہے، سندھ کا وزیراعلیٰ بھی کٹھ پتلی ہے، نابالغ سیاستدان کواپنی جماعت میں کٹھ پتلیاں نظرنہیں آتیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹولاڑکانہ میں کتوں کےکاٹنےکی شرح دیکھ لیں، پوراسندھ موہنجو دڑو کا منظرپیش کررہا ہے، آپ نےبھٹو کےنظریےکو دفن اور کرپشن کے نظریے کو زندہ کیا ہے جب کہ روشنیوں کے شہرکراچی کوکچراکنڈی میں تبدیل کردیاگیا، سندھ میں بھٹوزندہ ہےمگرغریب عوام مررہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک خاندان بیماری کی وجہ سےملک سےچلاگیا، ایک بیمار باہر گیا تو دوسرا سہولت کار بھی باہر گیا، کیاآپ نےکبھی سنا ہے بیمار کےساتھ سہولت کاربھی جائےگا،سہولت کارکاقومی اسمبلی کاچیمبربھی خالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نےقوم کاپیسہ لوٹ کربچوں کےنام پرمحل بنائے، شہبازشریف نےدھیلےکی نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے ملک کونسل درنسل لوٹنےوالے اقتدارسے باہر ہوکر پریشان ہیں، پاکستان کاقانون آپ کوبلارہاہے۔
معاون خسوصی کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے10 سال ملک کو ادھار پرچلایا، مہنگائی کے ذمےدار ماضی کے حکمران ہیں مجھےاحساس ہےمہنگائی سےعام شہری مشکلات کاشکارہے تاہم وزیراعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سےنجات دلائیں گے، انصاف کی فراہمی یقینی بناناتحریک انصاف کامنشورہے اختیارات کونچلی سطح پرمنتقل کرناوزیراعظم عمران خان کامشن ہے مگر اقتدار سے دور رہنے والے پریشان ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button