Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںدنیا سے

طالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاریں سیاحت کیلئے کھول دیں

واضح رہےکہ بامیان کے بدھا مجسموں کو 2001 میں طالبان نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس کے بعد اب وہاں مجسموں کی جگہ صرف خالی مقامات ہیں۔

طالبان حکومت نے افغانستان میں بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یاد گاروں کو سیاحت کے لئے کھول دیا۔

15 اگست کو طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے اور عبوری حکومت سازی کے بعد اب افغانستان میں سیاحت کا باب کھل گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت نے سیاحوں کو بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو 5 ڈالر یعنی تقریباً 800 پاکستانی روپے میں دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہےکہ بامیان کے بدھا مجسموں کو 2001 میں طالبان نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا جس کے بعد اب وہاں مجسموں کی جگہ صرف خالی مقامات ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!