تازہ ترین

پاکستان پر کرپٹ اور قاتلوں کو مسلط کردیا گیا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں‌ کرپٹ اور قاتلوں کو مسلط کردیا گیا ہے جو ملک کے مستقبل کی توہین ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کو باہر نکلنے اور بھرپور احتجاج کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ میں کبھی بھی امریکا اور یورپ کےخلاف نہیں ہوں، میرے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اچھے تعلقات تھے۔ ہم دوستی کرنا چاہتے ہیں لیکن غلامی نامنظور ہے

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکیوں کو اپنی بات منوانے کیلیے حکم دینے کی عادت پڑی ہے، ماضی میں ہمارے ایک سربراہ نے ایک دھمکی  کے بعد ملک کو جنگ میں شامل کردیا حالانکہ اس دہشت گردی کی جنگ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا لیکن  امریکا سے دھمکی آئی کہ ہمارے ساتھ شامل ہو اور ہم لیٹ گئے، مشرف امریکی دباؤ برداشت نہیں کرسکا، جنگ میں شامل ہوئے، ہم گرتے گئے اور انکے مطالبات بڑھتے گئے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی اپنے ملک کے مفاد میں ہونی چاہیے، میں چاہتا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی پاکستانیوں کیلیے ہونی چاہیے، ہمیں اپنے ملک کو کسی اور کی خارجہ پالیسی کیلئے قربان نہیں کرنا چاہیے، چین ہمارا پڑوسی اور بہت اچھا دوست ہے، چین ابھرتی ہوئی طاقت ہے ہم چاہتے تھے کہ اس سے اور اچھے تعلقات ہوں۔ بہت پہلے سے کوشش تھی کی روس سے ہمارے تعلقات اچھے ہوں، روس سےتعلقات میں بہتری پر ہمارا بڑا فائدہ ہے،ہم نے روس سے گیس اور گندم کم قیمت پر لینی تھی، جس سے عوام کو فائدہ ہوتا، روس ہمیں گیس اور گندم 30 فیصد کم قیمت دینے پر رضامند تھا۔ آج ہندوستان روس سے مذاکرات کرکے سستا تیل منگوا رہا ہے حالانکہ بھارت امریکا کا اسٹریٹیجک اتحادی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button