تازہ تریندنیا

مہسا امینی : مظاہروں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا ہے ، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو قرار دیا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران مخالف ایجنٹ پیسے لے کر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرے صیہونی حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت کروائے ہیں۔

عالمی اور مقامی ناقدین نے مہسا امینی کی ہلاکت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے لیکن خامنہ ای نے ان مطالبات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عدلیہ ہی معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ 22 سالہ مہسا امینی کی موت سے مجھے دلی صدمہ پہنچا، ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت تلخ واقعہ ہے۔ کچھ لوگ سڑکوں پر عدم تحفظ کی فضا کو پروان چڑھا رہے ہیں اور منظم طریقے سے بدامنی پھیلائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button