Uncategorized

طاہر رسول بھٹی کے اعزازمیں پاکستان سکول مسقط کی تقریب ۔ ۔ ۔ (رپورٹ: مروت احمد)

گذشتہ دِنوں پاکستان سکول مسقط عمان کی طرف سے ابو ظہبی میں مقیم سکول کے سابق طالبِ علم طاہر رسول بھٹی کے اعزازمیں ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے میزبان محمد الیاس شاہ ہاشمی نے تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سکول کے پرنسپل خالد جدون نے اپنے خطاب کے دوران خلیج میں اُردو ادب کی ترویج و ترقی کے لئے طاہر رسول بھٹی کی خدمات کو سراہا۔مقررین میں عطیہ غنی اور فہیم ضیاء نے طاہر رسول بھٹی کی دل چھو جانے جانے والی شاعری کی تعریف کی۔ اس موقع پر طاہر رسول بھٹی نے اپنی خوبصورت شاعری سے شرکاء تقریب کو محظوظ کیا ۔ آخر میں مہمانِ خصوصی پرنسپل خالد جدون نے طاہر رسول بھٹی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

DAS_6283

DAS_6310

DAS_6359

DAS_6452

Leave a Reply

Back to top button