تازہ ترینخبریںپاکستان سے

طلباء کا 1 دن فوج کے ساتھ

آئی ایس پی آرنے مزید بتایا ہے کہ طلباء نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا اور چھوٹے ہتھیار بھی چلائے، اس موقع پر طلباء اور فیکلٹی ممبران کو فوج کے مختلف ہتھیار اور آلات دکھائے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے 1 دن فوج کے ساتھ گزارا ہے۔

آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طلباء اور فیکلٹی ممبران نے گھانچے میں فیلڈ فائرنگ رینج اسکردو میں 1 دن گزارا۔

آئی ایس پی آرنے مزید بتایا ہے کہ طلباء نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا اور چھوٹے ہتھیار بھی چلائے، اس موقع پر طلباء اور فیکلٹی ممبران کو فوج کے مختلف ہتھیار اور آلات دکھائے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا یہ بھی کہنا ہے کہ طلباء نے افسروں اور جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی۔

Leave a Reply

Back to top button